0
Monday 24 Jun 2019 13:53

خیبر پختونخوا، گریڈ 1 سے 5 تک بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی

خیبر پختونخوا، گریڈ 1 سے 5 تک بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک کی ملازمتوں پر بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے کرنے کی منظوری دی ہے، وفاق نے میرٹ پر بھرتیاں کرنے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کے لئے نیا سسٹم مرتب کیا ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ محکموں، وزارتوں اور چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، سول سرونٹ ایکٹ 1973ء میں بھرتیوں کے طریقہ کار کے رول میں ترامیم کر دی گئی ہیں، نئی ترمیم کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک ملازمتوں پر اب بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے ہونگی، جو درخواست گزار بھی اہلیت رکھتے ہوں گے، ان کو بغیر انٹرویو کے قرعہ اندازی سے بھرتی کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے پہلے سے اس کی منظوری دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اب گریڈ 1 اور گریڈ 2 کے بجائے گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک آسامیوں کے لئے مقامی ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کیا جا سکے گا۔ حکومت نے گریڈ 1 سے گریڈ 5 کے کلاس فور ملازمین کے لئے امتحانات کو غیر ضروری تصور کرتے ہوئے رولز میں ترامیم کرنے کی منظوری دی تھی، ترامیم کے بعد خیبر پختونخوا میں گریڈ 1 سے گریڈ 5 کی سرکاری ملازمت صرف مقامی ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو دی جائیگی۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک بھر میں نئے قانون پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 801216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش