0
Monday 24 Jun 2019 17:14

گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامہ، اراکین ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گئے

گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامہ، اراکین ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامہ، اراکین ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گئے، اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔ پیر کے روز بجٹ پر بحث کے دوران ترقیاتی فنڈز اور کارگاہ روڈ کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان کے مابین تلخ کلامی ہوئی، اسپیکر نے پہلے خاموش کرایا اور بحث جاری رکھی۔ ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کر رہے تھے، اسی دوران اپوزیشن لیڈر نے بھی بولنا شروع کیا، جعفر اللہ خان اور محمد شفیع کے مابین تلخ کلامی بڑھ گئی اور ایک دوسرے کو دہشتگرد قرار دیا۔ دونوں اراکین ایک دوسرے پر حملہ کرنے کیلئے آگے بڑھے تو دیگر اراکین نے بیچ بچاؤ کرایا۔ ایوان میں شور شرابہ جب حد سے بڑھ گیا تو اسپیکر نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔ ادھر حکومتی اور اپوزیشن اراکین دونوں کے مابین صلح کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 801243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش