QR CodeQR Code

گلگت، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا

24 Jun 2019 17:22

وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا گلگت میں ہیلمٹ کو لازمی قرار دینے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کر رہے ہیں، جس کے تحت پیٹرول پمپ مالکان کو پابند بنا رہے ہیں کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں پہلے دہشتگری کے واقعات میں جانیں چلی جاتی تھیں، امن قائم ہونے کے بعد یہ سلسلہ رک گیا ہے، اب موٹر سائیکل حادثات میں لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں ہیلمٹ کو لازمی قرار دینے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کر رہے ہیں، جس کے تحت پیٹرول پمپ مالکان کو پابند بنا رہے ہیں کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 801244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801244/گلگت-ہیلمٹ-کے-بغیر-موٹر-سائیکل-سواروں-کو-پیٹرول-نہیں-ملے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org