0
Monday 24 Jun 2019 18:36

جماعت اسلامی کا اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت سے انکار

جماعت اسلامی کا اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔  انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے لاہور میں عہدیداروں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اتحادیوں کیساتھ چل کر دیکھ لیا، ان کے پاس ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پہلے ایم ایم اے سے بھی اسی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی کہ ایم ایم اے اپنے مقاصد پورے نہیں کر رہی تھی اب بھی جماعت اسلامی یہی سمجھتی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے وہ نتائج نہیں ملیں گے جو اپوزیشن اتحاد سے ملنے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اس فیصلے سے جلد ہی مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحرانوں کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں، اپنی غلطیوں پر ماضی کی حکومتیں عوام سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران بیرون ملک پڑی بینکوں میں رقم واپس لائیں، جب تک سابق حکمران ان باتوں پر عمل نہیں کرتے ان کیساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ جبکہ عمران خان کو چاہئے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا وعدہ پورا کریں، خزانہ بھرنے کیلئے پاناما کے 436 لوگوں کا احتساب ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 801249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش