0
Monday 24 Jun 2019 18:30

عمران خان کا ہر اقدام ایسے جیسے وہ آگ پر تیل چھڑک رہے ہوں، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کا ہر اقدام ایسے جیسے وہ آگ پر تیل چھڑک رہے ہوں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی انا کے باعث قومی اسمبلی میں لفظ ’’سلیکٹڈ‘‘ پر پابندی لگائی گئی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزرا کے غیر سنجیدہ رویے پر قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ بلاول نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ دہرایا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے وزارت قانون سے قانونی رائے مانگی ہے جیسے ہی جواب آئے گا اس پر وہ ایوان کو آگاہ کریں گے جس پر بلاول نے جواب دیا کہ یہ اختیار صرف اسپیکر کے پاس ہے اور آپ پروڈکشن آڈر جاری کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ملک جل رہا ہے، ان کا ہر فیصلہ غلط ثابت ہوتا ہے، سیاست، معیشت اور حکومت سمیت وزیراعظم جس کام کو ہاتھ لگاتے ہیں وہ خراب ہو جاتا ہے، ان کا ہر فیصلہ ایسا ہے جیسے آگ پر تیل چھڑک رہے ہوں، حکومت دوغلی پالیسی بند کرکے اپنا بجٹ واپس لے، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں لفظ سلیکٹڈ پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے میری تقریر میں جس لفظ پر وزیراعظم نے ڈیسک بجائے آج وہی لفظ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، ملک میں عوام، صحافت اور سیاست کچھ بھی آزاد نہیں، سلیکٹڈ کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں لیکن وزیراعظم کی انا کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی اور تاریخی سنسر شپ کی جارہی ہے، یہ کیسی آزادی ہےکہ ممبران اسمبلی کے الفاظ حذف کیے جاتے ہیں، نیا پاکستان سنسرڈ پاکستان ہے جو نامنظور ہے، حکومت آگ پر مزید تیل چھڑک رہی ہے، اپوزیشن کی آواز کو دبانے سے غصہ کہیں اور نکلے گا۔
خبر کا کوڈ : 801250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش