0
Monday 24 Jun 2019 20:48

بھارت آئین کے دائرے میں حریت کانفرنس کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے، بھاجپا

بھارت آئین کے دائرے میں حریت کانفرنس کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے، بھاجپا
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور جموں و کشمیر امورات کے انچارج، اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ بھارتی حکومت آئین کے دائرے میں حریت کانفرنس سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر کہا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت لیڈران جموں کشمیر کے شہری اور ہمارے اپنے لوگ ہیں۔

اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ وہ ہم سے، یہاں تک کہ نریندر مودی سے بھی کبھی بھی مل سکتے ہیں، لیکن بات چیت آئین کے دائرے میں ہی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کشمیر میں آہستہ آہستہ ایک پُرامن ماحول تیار کررہے ہیں تاکہ ہر شہری کا اعتماد جیتا جاسکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اُن کی قیادت والی حریت صرف مذاکرات پر بھروسہ کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 801252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش