0
Monday 24 Jun 2019 21:36

مذاکرات مسئلے کے حل کا ذریعہ ہے، میرواعظ عمر فاروق

مذاکرات مسئلے کے حل کا ذریعہ ہے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے اس بیان کہ حریت کانفرنس کی بات چیت کیلئے آمادگی حوصلہ افزاء ہے، حریت کانفرنس (م) نے کہا کہ وہ مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ بات چیت کی حامی رہی ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہی مسئلے کا ذریعہ ہے۔ شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں گورنر کے بیان نے کشمیر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کی تھی۔ ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ حریت رہنماؤں نے رام ولاس پاسوان کیلئے اپنے دروازے بند کئے تھے جب وہ اُن سے ملنے گئے تھے اور اب حریت بات چیت کیلئے تیار ہے جو حوصلہ افزاء ہے۔ کشمیر میں منشیات کی لت اور اس وباء کو ختم کرنے کیلئے میرواعظ عمر فاروق کی لب کشائی کی بھی گورنر نے تعریف کی تھی۔ ایک بیان میں حریت کانفرنس (م) کے ترجمان نے کہا کہ حریت ہمیشہ مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ نہیں کہا، ہم ہمیشہ سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ گزشتہ 72 برس سے کشمیری سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور وہ قدرتی طور پر اس کا حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کے معرض وجود میں آنے سے لیکر جب تمام جماعتیں ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں، حریت کا یہ موقف رہا ہے کہ پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سبھی متعلقین کے درمیان بات چیت اور مذاکرات ہی بہتر ہے نہ کہ طاقت کا استعمال۔ حریت کانفرنس (م) کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ مذاکرات کئے۔ 2016ء میں رام ولاس پاسوان جو بھارت کے کل جماعتی وفد کے رکن تھے، نے سید علی گیلانی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی کوشش کی، تاہم اُن کا دروازہ بند تھا اور ملاقات ممکن نہ ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 801253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش