0
Monday 24 Jun 2019 18:57

حریت کا مذاکرات کے بارے میں موقف نرم کرنا باعث اطمینان ہے، محبوبہ مفتی

حریت کا مذاکرات کے بارے میں موقف نرم کرنا باعث اطمینان ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ باعث راحت ہے کہ حریت کانفرنس نے بات چیت سے متعلق اپنا موقف نرم کیا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں فارسی کے ایک مشہور مقولہ کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ "دیر آید درست آید"۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا کے مابین اتحاد کا بنیادی مقصد حریت کانفرنس اور بھارت کے مابین بات چیت کی راہ ہموار کرنا تھا۔ پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں بہت کوشش کی لیکن ناکام رہی، بحرحال، دیر آید درست آید کے مصداق یہ باعث راحت ہے۔ اس سے قبل ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے انکشاف کیا کہ حریت لیڈران بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، جس کے ردعمل میں حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھی مذاکرات کے بارے میں مثبت بیان دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 801254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش