0
Monday 24 Jun 2019 21:35

این آئی اے کو مزید اختیارات دینے کی تیاری جاری ہیں، بھاجپا

این آئی اے کو مزید اختیارات دینے کی تیاری جاری ہیں، بھاجپا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کو مزید بااختیار بنانے کی غرض سے حکومت نے دو قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے مذکورہ ایجنسی کو بھارتی عوام اور بھارت کے بیرون ملک مفادات کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی کابینہ این آئی اے ایکٹ اور ان لاء فل ایکٹیوٹیز ایکٹ کی ترمیم پر غور کرے گی اور اس ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے رواں مون سون اجلاس کے دوران پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ترمیمی بل این آئی اے کو سائبر کرائم اور انسانی سمگلنگ کی تحقیقات کے لئے بااختیار بنائے گی۔

یو اے پی اے کے شیڈول نمبر چار میں ترمیم این آئی اے کو یہ اختیار دے گی کہ وہ دہشتگردی کے ساتھ مشتبہ روابط رکھنے والے کو دہشتگرد قرار دے۔ فی الحال صرف گئی تنظیموں کو ہی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ این آئی اے کو 2009ء میں اس وقت قائم کیا گیا تھا جب ممبئی حملے پیش آئے تھے۔ 2017ء سے وزارت داخلہ این آئی اے کو مزید اختیارات دینے کے لئے ان دو قوانین میں ترمیم پر غور کررہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 801255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش