QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ پنجاب کا غیر رجسٹرڈ این جی اوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

24 Jun 2019 19:23

ذرائع کے مطابق پنجاب میں کام کرنیوالی غیر رجسٹرڈ این جی اوز کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر غیر رجسٹرڈ این جی اوز کا ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر رجسٹرڈ این جی اوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں کام کرنیوالی غیر رجسٹرڈ این جی اوز کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر غیر رجسٹرڈ این جی اوز کا ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے غیر رجسٹرڈ این جی اوز کیساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ فلاحی اور سماجی تنظیموں کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا گیا ہے کہ کوئی بھی تنظیم بغیر اجازت چندہ جمع نہیں کر سکتی، ایسا کرنیوالی تنظیموں کیخلاف بھی کارروائی میں عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 801258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801258/محکمہ-داخلہ-پنجاب-کا-غیر-رجسٹرڈ-این-جی-اوز-کیخلاف-کارروائی-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org