0
Monday 24 Jun 2019 19:21

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، شریف الدین قذافی

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، شریف الدین قذافی
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور امریکہ خطے میں امن وامان قائم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظمیں ہونے کے باوجود کشمیریوں کے مقدمے کو نہیں لڑا گیا، وزیراعظم پاکستان اور ترکی کے صدر کا کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھانا خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک ضلع لاہور کے صدر شریف الدین قذافی نے کہا جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا تب تک دنیا میں امن ایک خواب رہے گا، جمہوریت اور انسانیت کے دعویدار امریکہ اور بھارت اپنے زیر انتظام امت مسلمہ پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ ر ہے ہیں، 70 برس گزر جانے کے باوجود کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کا رویہ افسوسناک ہے، خطے کے امن کی بحالی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی مضمر ہے، 70 برس کی قراردادوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کو منصفانہ فیصلہ کرنا چاہئے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اگر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہ کیا گیا تو پاک فوج کی سرپرستی میں جہاد کا اعلان کر دیں گے، اقوام متحدہ اور او آئی سی نے امت مسلمہ پر ہونیوالے مظالم پر ہمیشہ غیر منصفانہ رویہ ا ختیار کیا، مسئلہ کشمیر کیلئے کشمیری رہنماﺅں اور پاکستانی قیادت کو   چوکنا رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کی ناپاک سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بھارت اس بھول میں مت رہے کہ کشمیری مسلمان شہادتوں کے ڈر سے آزادی کے مطالبے سے دستبردار ہو جائیں گے، اقوام متحدہ کو بھی چاہئے خطے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنیوالی ریاستوں کی پشت پناہی بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے غیر منصفانہ رویوں کی وجہ سے امت مسلمہ اقوام متحدہ سے مایوس ہو چکی ہے، امت مسلمہ کو بھی چاہئے کہ اپنے حقوق کے دفاع اور فلاح امت کیلئے اپنا ایک الگ مسلم اقوام متحدہ قائم کریں۔
خبر کا کوڈ : 801260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش