1
0
Monday 24 Jun 2019 19:40
مدینہ، نجف، کربلا اور قم کی بجائے لندن کو اپنا مرکز تسلیم کرنیوالوں کا شیعہ مسلک سے کوئی تعلق نہیں

لاہور میں 6 جولائی کو ہونیوالا کنونشن ملت جعفریہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، سبطین سبزواری

لاہور میں 6 جولائی کو ہونیوالا کنونشن ملت جعفریہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت تشیع کو تقسیم کرنے کی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں، اب بھی ناکام ہوں گی۔ نصیریت ایک فتنہ ہے، جو تشیع کو بدنام کرنے کیلئے گمراہ لوگ پھیلا رہے ہیں۔ ملت جعفریہ ان کا محاسبہ کرے گی، مدینہ، نجف، کربلا اور قم کی بجائے لندن کو اپنا مرکز تسلیم کرنے والوں کا شیعہ مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔ ملت جعفریہ اپنے مذہب اور عقائد سے آشنا ہے، غلویت، نصیریت اور صوفیت کا پرچار کرنیوالے قومی نقصان کر رہے ہیں، عوام انہیں اپنی صفوں سے نکال باہر کریں۔

انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کو لاہور میں ہونے والا پروگرام ملت جعفریہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، عوام قومی قیادت اور قومی پلیٹ فارم کیساتھ وابستہ ہیں، ملت تشیع کو پہلے سے تقسیم کرنے کی جو کوشش کر رہے ہیں وہ بھی ناکام ہوئی تھیں اب بھی ہوں گی۔ علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ تشیع اسلام کی بہترین تعبیر کا نام ہے، قوم کو استعماری سازشوں کے تحت تقسیم کیا جا رہا ہے، لیکن ہم اتحاد و وحدت اور تبلیغ کے ذریعے فضا کو بہتر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 801271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
اے کاش سبزواری صاحب اس موقع پر اتحاد کی بات کرتے اور اپنی جماعت کے علاوہ دوسری شیعہ جماعتوں کے وجود کی نفی نہ کرتے۔
ہماری پیشکش