0
Monday 24 Jun 2019 20:04

ایم کیو ایم کی سندھ کے بجٹ پر شدید تنقید، فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا

ایم کیو ایم کی سندھ کے بجٹ پر شدید تنقید، فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ سندھ بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا۔ سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے سندھ کے بجٹ کو آڑے ہاتھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام آن لائن بزنس پر 30 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا۔ خواجہ اظہار الحسن  نے کہا کہ یہاں تو درزی پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے، کچر اٹھانے والوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، آخر سندھ حکومت نے کیسا عوام دوست بجٹ دیا؟ انہوں نے کہا کہ بجٹ تقاریر میں سارش چھپی ہے، یہ بجٹ تقاریر توجہ ہٹاؤ تقاریر تھیں، اشتعال انگیز جملے بازی کی گئی، تاکہ بجٹ پر سیاسی تقاریر کریں، بدترین طرز حکومت چھپانے کے لئے اپوزیشن پر جملے بازی کرتے ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے یاد دہانی کروائی کہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ کسی کی شناخت پر انگلی نہیں اٹھائیں، کیا آپ سندھ میں ہونے والے فسادات کو بھول گئے؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ چراغ سب کے بجھیں گے، اب احتساب چل رہا ہے اور آپ اس کا رخ موڑنا چاہتے ہیں، کراچی کے لئے 150 ارب روپے کا اعلان کیا گیا تھا، میں استعفیٰ دیدوں گا اگر بجٹ میں 150 ارب روپے مجھے دکھا دیئے جائیں۔ تقریر کے دوران احتجاج پر انہوں نے کہا کہ مجھے تقریر نہیں کرنے دی گئی، تو ہمارے ممبران چلیں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 801276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش