0
Monday 24 Jun 2019 20:18

جی بی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ، باہر پھر جھگڑا، صوبائی وزیر نے رکن اسمبلی کو تھپڑ دے مارا

جی بی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ، باہر  پھر جھگڑا، صوبائی وزیر نے رکن اسمبلی کو تھپڑ دے مارا
اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس ہنگاموں کے بعد اسمبلی کے باہر پھر جھگڑا، صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل نے رکن اسمبلی حاجی رضوان کو تھپڑ دے مارا جس کے بعد دونوں آپس میں گھتم گتھا ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں اور اسمبلی ملازمین نے بیچ بچائو کرایا۔ پیر کے روز جی بی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان اور اپوزیشن لیڈر محمد شفیع کے مابین تلاخ کلامی اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہونے کی کوشش کے بعد اجلاس ہنگاموں کی نذر ہو گیا، دیگر اراکین اسمبلی نے بمشکل معاملے کو ٹھنڈا کیا، معاملہ بگڑنے پر سپیکر نے اجلاس منگل دو بجے تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد جب اراکین ہائوس سے باہر آ رہے تھے تو باہر صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی حاجی رضوان کے مابین کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اسی دوران عمران وکیل نے حاضی رضوان کو تھپڑ دے مارا جس کے جواب میں حاجی رضوان نے بھی عمران وکیل کو تھپڑا مارا جس کے بعد دونوں آپس میں گھتم گتھا ہو گئے، موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں اور اسمبلی ملازمین بیج میں آگئے اور بیچ بچائو کرایا۔ ادھر سپیکر فدا محمد ناشاد اراکین اسمبلی کے مابین صلح کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 801277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش