QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے پونے 3 ارب روپے جاری کر دیئے

24 Jun 2019 21:59

وفاقی فنانس ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے مطالبے پر رواں سال کے بجٹ کی آخری قسط جاری کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو بجٹ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی آخری قسط 2 ارب 84 کروڑ روپے جاری کر دی، وفاقی فنانس ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے مطالبے پر رواں سال کے بجٹ کی آخری قسط جاری کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل بجٹ کی آخری قسط جاری نہ ہونے پر جی بی حکومت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ رواں بجٹ کی آخری قسط جاری نہ ہونے سے کئی ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اس فنڈز کی ریلیز کیلئے کردار ادا کیا اور گورنر نے کئی مرتبہ وفاقی وزیر امور کشمیر سے ملاقات کرکے اس حوالے سے آگاہ کیا تھا، گورنر نے وفاقی حکومت کو بھی فنڈز کی جلد ریلیز کیلئے قائل کیا اور کہا تھا کہ بجٹ کی آخری قسط جاری نہ ہونے سے جی بی میں جاری کئی منصوبے متاثر ہوں گے۔ اس کے علاوہ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے کئی آفیسروں نے بھی فنڈز کی ریلیز کیلئے کوششیں کی تھیں۔
 


خبر کا کوڈ: 801301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801301/وفاقی-حکومت-نے-گلگت-بلتستان-کیلئے-پونے-3-ارب-روپے-جاری-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org