0
Monday 24 Jun 2019 22:23

ایئرپورٹس پر موبائل فونز رجسٹریشن، مسافروں کے ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف

ایئرپورٹس پر موبائل فونز رجسٹریشن، مسافروں کے ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر موبائل فونز کی رجسٹریشن میں مسافروں کے ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے، ہزاروں واقعات کے بعد پی ٹی اے کو ہوش آ گیا، ایئرپورٹس پر موبائل فون کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام نافذ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سے لائے گئے موبائلز کی رجسٹریشن کیلئے ڈیٹا چوری کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ ائیرپورٹس پر موبائل رجسٹریشن کیلئے مسافروں کے ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈیٹا کی ہیرا پھیری کے 44 ہزار 943 سے زائد واقعات رپورٹ ہونے پر پی ٹی اے نے ایئرپورٹس پر موبائل فون کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام نافذ کر دیا ہے۔ دستاویز کے مطابق بیرون ملک سے لایا گیا موبائل فون تصدیق شدہ سم کارڈ پر ہی رجسٹرڈ ہو سکے گا۔

موبائل نمبر کی بائیومیٹرک نظام سے تصدیق کے بعد ون ٹائم پاسورڈ جاری ہوگا۔ اس کے بعد ڈیوائس رجسٹریشن کی درخواست ایف بی آر کو جمع ہوگی۔ رجسٹریشن درخواست کی تصدیق نہ ہونے پر مسافر کو سفری دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون رجسٹریشن کیلئے اب تک 9 لاکھ 86 ہزار سے زائد درخواستیں دی گئیں۔ رجسٹرڈ ہونے والی ڈیوائسز کی تعداد 33 ہزار 830 ہے، جبکہ اب تک 74 ملین کا ٹیکس وصول کیا گیا۔ پی ٹی اے کا مؤقف ہے کہ موبائل فون رجسٹریشن کے باعث اسمگل شدہ ڈیواٹسز میں نمایاں کمی ہوئی، تاہم رجسٹریشن کے طریقہ کار میں نقائص کو دور کرنے اور نادرا کی تصدیقی فیس میں کمی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 801306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش