QR CodeQR Code

پشاور، درجنوں سینئر پرائمری سکول ٹیچرز کی گریڈ 15 میں ترقی 

24 Jun 2019 23:15

معلمات کی ترقی گذشتہ 3 سال سے زیر التواء تھی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل پشاور ثمینہ غنی کی جانب سے اپ گریڈ شدہ معلمات کی لسٹ بھی جاری کردیاگیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم پشاور نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر 148سینئر پرائمری سکول ٹیچرز فی میل کو گریڈ 14سے 15میں ترقی دیکر پرائمری سکول ہیڈ ٹیچر کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے، جبکہ ان کی تقرری و تبادلے بھی عمل میں لائے گئے ہیں۔ معلمات کی ترقی گذشتہ 3 سال سے زیر التواء تھی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل پشاور ثمینہ غنی کی جانب سے اپ گریڈ شدہ معلمات کی لسٹ بھی جاری کردی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 801314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801314/پشاور-درجنوں-سینئر-پرائمری-سکول-ٹیچرز-کی-گریڈ-15-میں-ترقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org