0
Monday 24 Jun 2019 23:20

سی سی پی او پشاور نے سکواڈ تبدیل کر دیا

سی سی پی او پشاور نے سکواڈ تبدیل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد کریم خان کی جانب سے چارج سنبھالنے کے بعد باؤنڈری پر واقع تھانوں اور چوکیوں کے دورے کے دوران واپسی پر سکواڈ راستہ بھول گیا، جس پر سی سی پی او نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پورے عملے کو تبدیل کردیا۔ واضح رہے کہ  سی سی پی او کریم خان نے چارج سنبھالنے کے بعد اچانک پشاور کے مضافاتی علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس چیک پوسٹوں کے علاوہ پولیس ناکوں کا جائزہ لیا۔ کوہاٹ روڈ سے متصل حساس علاقہ فرنٹیئر روڈ کا جائزہ بھی لیا گیا، جہاں سے واپسی پر سی سی پی او کے ڈرائیور اور سکواڈ سے راستہ بھول گیا، جس پر سی سی پی او نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو پشاور کے علاقوں کا بھی پتہ نہیں ہے، جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنے تمام سکواڈ اور ڈرائیورز کو تبدیل کردیا۔
 
خبر کا کوڈ : 801318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش