0
Monday 24 Jun 2019 23:24

 پشاور، محمود خان کی ہر ضلع کیلئے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

 پشاور، محمود خان کی ہر ضلع کیلئے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہر ضلع کیلئے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے، جس میں تمام ناپید سہولیات اور مسائل کو واضح طور پر اُجاگر کیا گیا ہو، انہوں نے عندیہ دیا کہ مجوزہ ماسٹر پلانز مستقبل میں وسائل مختص کرنے کیلئے بطور پیمانہ استعمال کئے جائیں گے۔ وزیراعلٰی نے کہاکہ موجودہ حکومت ضلعی انتظامیہ کو مضبوط کرنے کیلئے کام کر رہی ہے اور ہدایت کی کہ تحصیل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی ہونا چاہیئے تاکہ عوامی مسائل نچلی سطح پر ہی حل کئے جا سکیں۔ وزیراعلٰی نے کہاکہ تمام کمشنران اور ڈپٹی کمشنران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا، جو افسران فرائض میں کوتاہی کے مرتکب پائے گئے، اُن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعلٰی نے نئے ضم شدہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے روابط میں اضافہ کریں اور اُن کی دہلیز پر مسائل کے حل کیلئے کاوشیں یقینی بنائیں۔ وہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سلیم خان، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلٰی شہاب علی شاہ، صوبہ بھر سے کمشنران اور ڈپٹی کمشنران نے اجلاس میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 801319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش