QR CodeQR Code

گیس صارفین کیلئے ایک اور جھٹکا، قیمتیں 200 فیصد تک بڑھانے کی سمری تیار

24 Jun 2019 23:50

رپورٹ کے مطابق ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی تو گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی ہو جائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہوگا، اوگرا نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام کو زور کا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی، گیس کی قیمتیں 200 فیصد تک بڑھانے کی سمری ای سی سی کو ارسال کردی گئی، گھریلو صارفین سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، کمرشل صارفین پر سب سے کم بوجھ پڑے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد تک اضافے کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی، ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں اس سمری پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی تو گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی ہو جائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہوگا، اوگرا نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ سمری کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ 285 روپے بل والوں کیلئے 137 روپے، ماہانہ 572 روپے بل والوں کیلئے 647 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 2305 روپے تک گیس بل والوں کیلئے 1704 روپے اور کمرشل صارفین کیلئے گیس 31 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 801327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801327/گیس-صارفین-کیلئے-ایک-اور-جھٹکا-قیمتیں-200-فیصد-تک-بڑھانے-کی-سمری-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org