0
Tuesday 25 Jun 2019 10:49

مسئلہ کشمیر کے حل پر مودی سرکار کا حریت رہنماؤں کو مایوس کن جواب

مسئلہ کشمیر کے حل پر مودی سرکار کا حریت رہنماؤں کو مایوس کن جواب
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کی جانب سے بھارتی حکومت کے ساتھ مثبت مذاکرات کی پیش کش کو ’دہشت گردی کے خلاف حالیہ اقدامات‘ کے منافی قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ اے پی ایچ سی چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سے متعلق کہا گیا کہ انہوں نے 22 جون کو کہا تھا کہ اگر نئی دہلی بامعنیٰ مذاکرات کا آغاز کرے گا تو مثبت جواب ملے گا۔  اس حوالے سے بی جے پی کے ترجمان انیل گپتا نے کہا کہ ’مشترکہ مزاحمتی قیادت (بشمول حریت) پہلے عوامی سطح پر جموں و کشمیر کو غیر متنازع اور بھارت کا اہم حصہ قرار دے‘۔ انیل گپتا نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی جانب سے ’پیشگی شرائط‘ قبول کرنے سے قبل مذاکرات کے نتیجے میں ’انسداد دہشت گردی کے تمام اقدامات پر پانی پھیر جائے گا‘۔ میر واعظ عمر فاروق نے سہ فریقی مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا جس کے فریقین کشمیری قیادت، نئی دہلی اور اسلام آباد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سہ فریقی مذاکرات کشمیر سمیت دیگر تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کریں گے۔ حریت رہنما نے کہا تھا کہ ’ہم سب سے زیادہ متاثر ہونے والے فریق ہیں جہاں روزانہ ہمارے نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اس لیے ہم مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں‘۔ واضح رہے کہ بھارت پہلے مذکورہ فارمولا کو مسترد کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 801359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش