QR CodeQR Code

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ بیانیہ

25 Jun 2019 11:38

امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنے ایک مشترکہ بیانیے میں اسلامی جمہوریہ ایران پر خطے کا استحکام خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خطے میں تناؤ کم کرنے کی خاطر سفارتکاری پر مبنی راہ حل کی ضرورت پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنے ایک مشترکہ بیانیے میں اسلامی جمہوریہ ایران پر خطے کا استحکام خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خطے میں موجود تناؤ کو کم کرنے کی خاطر سفارتکاری پر مبنی راہ حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان چاروں اتحادی ممالک نے غریب ترین عرب ملک یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ خوفناک جنگ میں یمنی فوج اور عوامی دفاعی کمیٹیوں کی طرف سے اپنے دفاع میں استعمال کئے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز پر مشتمل یمنی اسلحے کو ایرانی اسلحہ قرار دیتے ہوئے یمنیوں کے پاس اس اسلحے کی موجودگی پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے، جبکہ حسب سابق مذکورہ بالا اتحادی ممالک نے بغیر کسی ثبوت کے اس مرتبہ پھر فجیرہ کی بندرگاہ سمیت خلیج اومان میں بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بھی ایران پر عائد کر دی۔


خبر کا کوڈ: 801374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801374/اسلامی-جمہوریہ-ایران-کے-خلاف-امریکہ-برطانیہ-سعودی-عرب-اور-متحدہ-امارات-کا-مشترکہ-بیانیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org