QR CodeQR Code

خانپور میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

25 Jun 2019 11:51

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار افراد کندھکوٹ کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں، جاں بحق ہونے والی 3 خواتین سمیت 6 افراد کی شناخت نہ ہوسکی، جبکہ کار سوار ایک متوفی کی شناخت قائم علی ولد دائم علی کے نام سے ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع خانپور میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خانپورمیں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، جبکہ کوچ الٹنے سے 15 سے زائد مسافرزخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار افراد کندھکوٹ کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں، جاں بحق ہونے والی 3 خواتین سمیت 6 افراد کی شناخت نہ ہوسکی، جبکہ کار سوار ایک متوفی کی شناخت قائم علی ولد دائم علی کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں آصف پٹھان، مسمات نائلہ، خادم شاہ، مسمات سلمی اور لائبہ سمیت 15 سے زائد افراد کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 801382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801382/خانپور-میں-مسافر-کوچ-اور-کار-تصادم-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org