QR CodeQR Code

آئین ہند پر یقین رکھنے والوں کیلئے مذاکرات کے دروازے کُھلے ہیں، بھاجپا

25 Jun 2019 17:18

سرینگر میں بی جے پی کیطرف سے ’’انجمن ممبران مہم جشن‘‘ کی تقریب کے حاشیہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھاجپا لیڈر نے کہا کہ بھارتی حکومت حریت کانفرنس کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ کشمیر میں آئین ہند پر یقین رکھنے والوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے بھارتی حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔ بی جے پی کے قومی ناب صدر اور امور کشمیر انچارج اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی بتدریج کشمیر میں پرامن حالات تیار کر رہے ہیں۔ سرینگر میں بی جے پی کی طرف سے ’’سنگھٹن پراؤ سادھستیاں ابھیان (انجمن ممبران مہم جشن) کی تقریب کے حاشیہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت حریت کانفرنس کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے، تاہم بی جے پی کا روز اول سے یہ موقف رہا ہے کہ آئین ہند کے دائرے کے اندر بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، حریت لیڈر ہمارے اپنے لوگ ہیں، وہ جموں کشمیر کے شہری ہیں، تو بات چیت کا خیرمقدم کیا جائے گا، تاہم آئین ہند کے دائرے میں۔

اویناش رائے کھنہ نے واضح کیا کہ جن لوگوں کو آئین کی عزت نہیں ہے، ان سے بات چیت کا کوئی بھی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جب سے اصل صورتحال لوگوں کے سامنے لائی ہے، تب سے تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کا مقصد ریاست میں قیام امن و خوشحالی ہے، تاہم کچھ لوگ قانون میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔ اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ قانون کو بنائے رکھنا اور لوگوں کا اس پر اعتماد بڑھانا بھارت کی ترجیح ہے۔


خبر کا کوڈ: 801387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801387/ا-ئین-ہند-پر-یقین-رکھنے-والوں-کیلئے-مذاکرات-کے-دروازے-ک-ھلے-ہیں-بھاجپا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org