0
Tuesday 25 Jun 2019 12:01

شرجیل میمن کی ضمانت منظور، ECL میں نام ڈالنےکا حکم

شرجیل میمن کی ضمانت منظور، ECL میں نام ڈالنےکا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے نیب ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ شرجیل میمن نے مذکورہ نیب ریفرنس میں سندھ ہائی کورٹ میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی تھی۔
عدالت عالیہ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے حکام کو شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی ہدایت کی جبکہ شرجیل میمن کو 50 لاکھ روپے کے مچلکے بطور زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ اشتہارات کی مد میں قومی خزانے کو پونے 6 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں شامل دیگر 13 ملزمان جیل میں ہیں۔ گزشتہ روز کراچی کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن کے پی اے اظہار حسین کو جیل بھیج دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 801392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش