QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی کا دورہ برسلز، نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ سے ملاقات

25 Jun 2019 12:05

نیٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے نیٹو اور پاکستان کے مابین سیاسی ڈائیلاگ اور عملی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے افغانستان میں نیٹو کی کوششوں کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کو بھی سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برسلز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ سے ملاقات کی، پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) آج اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کرینگے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں طویل المدتی تعاون کا آغاز ہوگا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹز پہنچے، تو نیٹو حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے مابین دو طرفہ تعاون، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیاگیا۔ نیٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے نیٹو اور پاکستان کے مابین سیاسی ڈائیلاگ اور عملی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے افغانستان میں نیٹو کی کوششوں کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہاکہ انٹرا افغان ڈائیلاگ جلد ازجلد شروع ہونا چاہیے، افغانستان میں پائیدار امن سے علاقائی استحکام کو فائدہ ہوگا۔ سیکرٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، نیٹو خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے تعاون اور مثبت کردار کا معترف ہے۔


خبر کا کوڈ: 801395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801395/شاہ-محمود-قریشی-کا-دورہ-برسلز-نیٹو-کے-سیکرٹری-جنرل-سٹولٹن-برگ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org