QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، پولیس کے شبانہ چھاپوں میں سینئر صحافی غلام جیلانی قادری گرفتار

25 Jun 2019 22:07

پولیس ذرائع کے مطابق غلام جیلانی قادری کی گرفتاری اُن کے خلاف نوے کی دہائی میں درج کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران سرینگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ ’’آفاق‘‘ کے پرنٹر و پبلشر غلام جیلانی قادری کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے سینئر صحافی کو اُن کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق غلام جیلانی قادری کی گرفتاری اُن کے خلاف نوے کی دہائی میں درج کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔

غلام جیلانی قادری کے خلاف 1992ء میں ایک کیس درج کیا گیا تھا جب وہ جموں کشمیر نیوز نام کی ایک ایجنسی چلارہے تھے۔ اس کیس میں شامل مزید تین صحافی پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں۔ غلام جیلانی قادری کو اطلاعات کے مطابق آج عدالت کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ قادری گذشتہ رات کم و بیش ساڑھے گیارہ بجے گھر پہنچے جس کے بعد ایک پولیس پارٹی نے آکر اُنہیں گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 801401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801401/مقبوضہ-کشمیر-پولیس-کے-شبانہ-چھاپوں-میں-سینئر-صحافی-غلام-جیلانی-قادری-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org