QR CodeQR Code

گوجرانولہ سے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

25 Jun 2019 15:58

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گوجرانوالہ میں حساس ادارے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں شمس الزمان، محمد اشرف اور حاجی نعیم شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) یونٹ نے گوجرانولہ سے  کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانولہ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں شمس الزماں، اشرف اور نعیم نامی شخص شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گوجرانوالہ میں حساس ادارے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں شمس الزمان، محمد اشرف اور حاجی نعیم شامل ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں دہشتگردی کا بڑا منصوبے بنانے کا انکشاف کیا ہے اور اپنے ساتھ دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا بھی بتایا ہے، دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 801442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801442/گوجرانولہ-سے-کالعدم-تنظیم-کے-3-مبینہ-دہشتگرد-گرفتار-اسلحہ-اور-بارودی-مواد-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org