0
Tuesday 25 Jun 2019 15:58

گوجرانولہ سے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

گوجرانولہ سے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) یونٹ نے گوجرانولہ سے  کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانولہ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں شمس الزماں، اشرف اور نعیم نامی شخص شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گوجرانوالہ میں حساس ادارے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں شمس الزمان، محمد اشرف اور حاجی نعیم شامل ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں دہشتگردی کا بڑا منصوبے بنانے کا انکشاف کیا ہے اور اپنے ساتھ دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا بھی بتایا ہے، دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 801442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش