0
Tuesday 25 Jun 2019 16:37

نون لیگ ہاؤس میں شین لاہور پہنچ کر میم ہوجاتی ہے، فواد چوہدری

نون لیگ ہاؤس میں شین لاہور پہنچ کر میم ہوجاتی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایوان میں میثاق معیشت کی پیشکش کی، میثاق معیشت پر اپوزیشن لیڈر کو ان کی اپنی جماعت سپورٹ نہیں کرتی تو ہماری سپورٹ لے لیں۔ وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور وہ ہے عمران خان کا ابھرنا، پاکستان میں کرپشن کیخلاف بیانیہ بنا ہے تو وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو چور کہہ کر ووٹ لیتی تھیں، نون لیگ ہاؤس میں شین لاہور پہنچ کر میم ہوجاتی ہے، کسی نے سوچا بھی نہیں کہ چاند دیکھنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کی جا سکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بجٹ میں پہلی بار تینتالیس ارب روپے مختص کیے گئے، جنرل کے بیٹے کو بھی تمام مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، سول اداروں کو فوج سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صرف تنقید سے گزارہ نہیں ہوگا، اداروں کو تگڑا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سول حکومت نے پچاس ارب روپے اپنا خرچہ کم کیا، دو ہزار آٹھ سے دو ہزار اٹھارہ تک اماوس کے دس سال ہیں، اس عرصے میں لیے گئے قرضوں پر جواب ہے میں جانوں میرا خدا جانے۔ اپوزیشن تین چارگھنٹے کی تقریر کرتے ہیں پھر ایوان میں نہیں آتے۔ فوادچوہدری نے مزید کہا کہ اسپیکر صاحب آپ نے انکے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، وہ کبھی کبھی ایوان میں آتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 801446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش