0
Tuesday 25 Jun 2019 17:14

پاراچنار، پرائیویٹ کمپنیوں کیجانب سے زراعت کے حوالے آگاہی پروگرام کا انعقاد

پاراچنار، پرائیویٹ کمپنیوں کیجانب سے زراعت کے حوالے آگاہی پروگرام کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ایف اے او آر گنائزیشن کی طرف سے پاراچنار گورنر کارٹیج میں زراعت کے حوالے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قائم کردہ تقریب میں زراعت کے حوالے سے سٹالوں کا بھی انعقاد کیاگیا تھا۔ اس موقع پر سول انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں نے سٹالوں کا معائنہ کرنے کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے اراکین سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گورنر کاٹیج جرگہ حال میں قبائلی عمائدین اور کسانوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفس میں انفارمیشن ڈسک کے حوالے سے آفس کا قیام کیا یے۔ زراعت کے حوالے سے کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ آفس ٹائمنگ میں وہاں جاکر انفارمیشن ڈسک آفس سے زراعت کے حوالے کسی بھی مسئلے کا مفت مشورہ لے سکتے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائیویٹ کمپنیوں کے اراکین سے زراعت کے حوالے سے مزید کہاکہ ڈسٹرکٹ کرم کے عوام محنتی اور جفاکش ہیں۔ اس موقع پر پرائیویٹ کمپنیوں سے گزارش کی گئی کہ ڈسٹرکٹ کرم میں اپنے اپنے آفسسز کا قیام کریں۔ تاکہ ضلع کرم کے کسانوں کے زراعت کے حوالے مسئلے بروقت حل ہوسکیں۔ محکمہ زراعت کے آفیسرز اور ایف اے او آرگنائزیشن کے آفیسرز نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کرم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا گورنر کاٹیج میں سٹالوں کے قیام میں تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرم کے کسانوں سے بھی گزارش کی گئی کہ گورنر کاٹیج پاراچنار میں زراعت کے حوالے سے لگائے گئے مختلف کمپنیوں کے سٹالوں کا ضرور دورہ کریں اور زراعت کے حوالے سے مشورے اور آلات کے حوالے سے کمپنیوں کے اراکین سے گفت وشنید کریں۔
خبر کا کوڈ : 801448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش