0
Tuesday 25 Jun 2019 17:33

ضمانت کے باوجود شرجیل میمن کی رہائی میں مشکل، نیب نے غیرقانونی اثاثوں کے نئے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی

ضمانت کے باوجود شرجیل میمن کی رہائی میں مشکل، نیب نے غیرقانونی اثاثوں کے نئے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سابق وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی ضمانت کے باوجود رہائی مشکل میں پڑگئی ہے، نیب نے غیرقانونی اثاثوں کے نئے مقدمے میں شرجیل میمن کی جیل میں گرفتاری ڈال دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت منظور ہوتے ہی نیب نے نئے کیس میں ان کی گرفتاری ڈال دی۔ ذرائع نے بتایا کہ شرجیل میمن کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے، احتساب عدالت کے حکم کے تحت شرجیل میمن کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی گئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ضمانت منظور ہونے پر تفتیش کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور عدالت سے شرجیل میمن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی جائے گی۔ خیال رہے سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی اور عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت 50 لاکھ روپے میں منظور کرلی تھی۔
خبر کا کوڈ : 801451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب