0
Tuesday 25 Jun 2019 18:00

علی وزیر اور محسن داوڑ ایک بار پھر انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں پیش

علی وزیر اور محسن داوڑ ایک بار پھر انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں پیش
اسلام ٹائمز۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ممبران قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو آج ایک بار پھر انسداد دہشت گردی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کو سکیورٹی کے سخت حصار میں پشاور جیل سے بنوں لے جایا گیا جہاں وہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پیشی کے وقت پاس ہی کچہری کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا اور کسی کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اس موقع پر سی ٹی ڈی نے عدالت سے دونوں ممبران کو ریمانڈ پر دینے کی درخواست کی تاہم عدالت نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں دوبارہ 9 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی احکامات کے بعد دونوں اراکین قومی اسمبلی کو آئندہ پیشی تک جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے علی وزیر اور محسن داوڑ شمالی وزیرستان خڑ کمر چیک پوسٹ واقعہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے الزام میں زیر حراست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 801457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب