QR CodeQR Code

ان شاء اللہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا

پاکستان کے غیور عوام امریکہ اور اسرائیل کیخلاف جمہوری اسلامی ایران کیساتھ ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

25 Jun 2019 18:09

میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم خطے میں امریکہ کی طرف سے ناامنی پیدا کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، جمہوری اسلامی ایران پر پابندیاں دراصل خطے میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہیں، انشاءاللہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ یہ جان لے ساری دنیا کے باضمیر لوگ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ ہیں، ڈیل آف سینچری کے ذریعے اسرائیل کی توسیع کا منصوبہ فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت ہیں، تمام فلسطینی جماعتوں اور عوام نے مشترکہ طور پر ڈیل آف سینچری کے نام پر منامہ میں ہونے والے اجلاس کی مخالفت کی ہے، اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور تمام اسلامی ممالک سے بھی فلسطینی عوام نے استعماری صہیونی سازش کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مظلومین کے ساتھ ہیں، ڈیل آف سینچری کا بائیکاٹ اور اس کی مخالفت فلسطینی مظلوموں اور قبلہ اول  کے ساتھ وفاداری ہے، اسی طرح اس صہیونی سازش کی حمایت قبلہ اول اور فلسطینی مظلوموں کے ساتھ بے وفائی اور فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ جمہوری اسلامی ایران اور مقاومت کا بلاک امریکہ اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اور منصوبوں کے خلاف فرنٹ لائن ہے، ان شاء اللہ بہت جلد امریکہ اور اس کے حواری پوری دنیا میں رسوا ہوکر رہیں گے، پاکستان کے غیور عوام امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امریکہ کی طرف سے ناامنی پیدا کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، جمہوری اسلامی ایران پر پابندیاں دراصل خطے میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ جمہوریہ اسلامی ایران کے ساتھ ہے اور ان شاء اللہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 801459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801459/پاکستان-کے-غیور-عوام-امریکہ-اور-اسرائیل-کیخلاف-جمہوری-اسلامی-ایران-کیساتھ-ہیں-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org