0
Tuesday 25 Jun 2019 18:34

کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں تین روزہ عالمی کانفرنس 27 جون سے شروع ہو گی، صدر مملکت کی شرکت متوقع

کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں تین روزہ عالمی کانفرنس 27 جون سے شروع ہو گی، صدر مملکت کی شرکت متوقع
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں تین روزہ عالمی کانفرنس 27 جون سے شروع ہوگی۔ کے آئی یو اور دیگر اداروں کے اشتراک سے ''کوہ پیمائی، ماحولیاتی سیاحت اور مہمانداری'' کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ملائیشیا، تنزانیہ، سلوانیہ سمیت دنیا بھر سے 250 سے زائد مندوبین اور محققین شریک ہو رہے ہیں، ان میں کئی جامعات کے وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان سے کم و بیش 30 سے زائد مندوب بھی شامل ہونگے جو کانفرنس میں ان موضوعات پر سیر حاصل بحث کریں گے۔ افتتاحی تقریب 27 جون کو صبح ہنزہ کیمپس میں منعقد ہو گی۔ افتتاحی تقریب کے بعد خصوصی سیشن میں مندوبین مختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالات اور تجربات پر مبنی تحقیقی پیپرز پیش کریں گے۔ اس کے بعد تین تکنیکی سیشن منعقد ہونگے، جن میں مختلف خصوصی موضوعات پر تحقیقی مقالات پڑھے جائیں گے۔ کانفرنس کے دوسرے روز ماحولیاتی سیاحت یعنی ایکوٹوارزم کے حوالے سے خصوصی سیشن ہونگے۔ اسی روز مندوبین کو عطاء آباد، پاسو گلیشئر وغیرہ کا تفریحی وررہ کرایا جائے گا۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں صدر اسلامی جمہوری پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی شرکت متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 801462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش