QR CodeQR Code

اے پی سی میں شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، حامد رضا

25 Jun 2019 18:54

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ معاشی بحران ہماری بقا اور سلامتی کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، اس لئے حکومت اور اپوزیشن میثاق معیشت پر اتفاق رائے پیدا کریں، سٹیٹس کو ختم کئے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی، عوام سیاسی اکابرین کی گرفتاریوں سے لا تعلق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اے پی سی میں شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، ملک کو مزاحمتی نہیں مفاہمتی سیاست کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ چلانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مصالحانہ طرز عمل اپنانا ہو گا، اسمبلی میں عوامی مسائل پر کوئی بات نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران ہماری بقا اور سلامتی کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، اس لئے حکومت اور اپوزیشن میثاق معیشت پر اتفاق رائے پیدا کریں، سٹیٹس کو ختم کئے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی، عوام سیاسی اکابرین کی گرفتاریوں سے لا تعلق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نئی حکومت آنے سے عوام کو کسی بھی طرح کا کوئی ریلیف نہیں ملا، حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہماری معیشت قرضوں کی معیشت بن چکی ہے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف پارلیمانی آداب کا خیال رکھے۔ انہوں نےکہا کہ بجٹ اجلاس کا اپوزیشن اور حکومت کے تناو کی نذر ہو جانا افسوسناک ہے۔ پارلیمنٹ میں آئے روز ہونے والی ہنگامہ آرائی سے ملک بدنام ہو رہا ہے۔ وزیراعظم تکبر نہیں تدبر کا راستہ اختیار کرے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 801473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801473/اے-پی-سی-میں-شرکت-کا-تاحال-کوئی-فیصلہ-نہیں-کیا-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org