0
Tuesday 25 Jun 2019 19:45

آج جو میرے ساتھ ہو رہا ہے اپوزیشن کی خواتین ضرور دیکھیں، فریال تالپور

آج جو میرے ساتھ ہو رہا ہے اپوزیشن کی خواتین ضرور دیکھیں، فریال تالپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہا ہے کہ گرفتاری ہمارا زیور ہے، گرفتاری سے کون ڈرے گا۔ آج پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر فریال تالپور کی گاڑی جیسے ہی اسمبلی بلڈنگ کے احاطے میں داخل ہوئی، تو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے فریال تالپور کی گاڑی کا دروازہ کھولا، پی پی رہنما نے گاڑی سے باہر نکلتے ہی جئے بھٹو کا نعرہ اور وکٹری کا نشان بنایا۔ فریال تالپور سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچیں، تو اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ پی پی رہنما کے خطاب کے موقع پر اسمبلی گیلری میں خواتین ونگ کی عہدہ داران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی، جبکہ اسمبلی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نے بھی بھرپور شرکت کی۔

فریال تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عورت خاص کر سندھی عورت کی حیثیت سے کہتی ہوں گھبرانا نہیں، میں عورت ہوں، کوئی یہ نہ کہے کہ میں گھبرا گئی ہوں، آج جو میرے ساتھ ہو رہا ہے، خاص کر اپوزیشن کی خواتین ضرور دیکھیں۔ فریال تالپور نے کہا کہ میرے شوہر اور بھائی کو جیل میں ڈالا گیا، لیکن میرا ضمیر مطمئن ہے، ہم پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں، میں بے گناہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیل اور حالات نئے نہیں ہے، گرفتاری ہمارا زیور ہے، گرفتاری سے کون ڈرے گا، حالات کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 801484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش