QR CodeQR Code

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے، انیس قائم خانی

25 Jun 2019 22:16

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ایس پی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو پورے پاکستان کو پالتا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں رکھتا، جس کی وجہ سے آج شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے، شہریوں کو خود اپنے حقوق کے لئے اٹھنا پڑے گا جب جاکر لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں گے، 21 جولائی کو ہونے والا جلسہ  ملک کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تمام ٹاؤن اور یوسی انچارج اور اراکین کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای سی ممبر شاکر، اراکین نیشنل کونسل شمشاد غوری، اعظم خان، ڈاکٹر یاسر صدیقی اور ڈسٹرکٹ ساوتھ کے انچارج، شیراز وحید موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو پورے پاکستان کو پالتا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں رکھتا، جس کی وجہ سے آج شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا ہے۔

نیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے کیونکہ کراچی آخری دفعہ ہمارے ہاتھوں سے بنا تھا، نہ اس سے پہلے کبھی بنا نہ اس کے بعد بنا ہے، اگر کراچی کو کوئی بنا سکتا ہے تو وہ صرف پی ایس پی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں انسانیت پریشان ہوگی وہاں وہاں پی ایس پی کھڑی ہوگی، کیونکہ ہم نے انسانیت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران اور کارکنان پارٹی کے پیغام کو ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 801498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801498/کراچی-کے-مسائل-حل-کرنے-کیلئے-آسمان-سے-فرشتے-نہیں-آئیں-گے-انیس-قائم-خانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org