0
Tuesday 25 Jun 2019 23:19

دونوں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہی ہیں، عثمان ڈار

دونوں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہی ہیں، عثمان ڈار
اسلام ٹائمز۔ عثمان ڈار کہتے ہیں کہ عمران خان 22 سال سے کہہ رہے ہیں کہ دونوں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے بےنظیر کی سالگرہ پر کیک کاٹ کر اس کا عملی مظاہرہ کیا، اب آنے والے دنوں میں بلاول نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے آئیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت انہیں عوام کی جیبیں کاٹنے نہیں دے گی۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی پر مک مکا کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم 22 سال سے کہہ رہے تھے یہ نورا کشتی اور مک مکا ہے، حمزہ شہباز نے بے نظیر کی سالگرہ پر کیک کاٹ کر عملی مظاہرہ کیا، آنے والے دنوں میں بلاول نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے آئیں گے، اب یہ آپس میں کیک ہی کاٹتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ملکر پہلے پاکستانیوں کی جیبیں کاٹ رہے تھے، پی ٹی آئی کی حکومت اب انہں پاکستانیوں کی جیبیں نہیں کاٹنے دے گی۔ پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو چیلنج بھی کردیا، بولے کہ اخلاقی جرأت ہے تو وزیراعظم کے بنائے گئے پاور کمیشن کا سامنا کریں، جواب دیں اقامہ رکھ کر 20 لاکھ مہینہ مل رہا تھا ملک کا ایسا کیا بیچ رہے تھے؟، ملک کے وزیر دفاع تھے، کیا ملکی راز بیچے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب کی لیڈر شپ نے کسی سطح پر بھی منی ٹریل نہیں دی، مریم صفدر کہتی تھیں عمران کو ووٹ دو گے تو زرداری کو جائے گا، پوری قوم دیکھ رہی ہے کس طرح مریم بلاول بہن بھائی کے روپ میں سامنے آئے۔
 
خبر کا کوڈ : 801502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش