0
Tuesday 25 Jun 2019 23:36
پی ٹی آئی اور عمران خان کی ڈکشنری میں ڈیل کا کوئی لفظ نہیں

شہباز شریف کی خاموشی اور مریم نواز کی شعلہ بیانی سمجھ میں نہیں آ رہی، صمصام بخاری

شہباز شریف کی خاموشی اور مریم نواز کی شعلہ بیانی سمجھ میں نہیں آ رہی، صمصام بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی پہلے ہی نا کام ہو چکی ہے، ن لیگ میں تخت کے وارث کی جنگ چل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کو ناکام قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک اپوزیشن جماعت میں تخت کے وارث کی جنگ چل پڑی ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ شہباز شریف کی خاموشی اور مریم نواز کی شعلہ بیانی سمجھ میں نہیں آ رہی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے فائدے کے لئے اپوزیشن کی تجاویز پر غور کریں گے، تنقید برائے تعمیر کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی ڈکشنری میں ڈیل کا کوئی لفظ نہیں۔ خیال رہے کہ ان دنوں قومی اسمبلی میں پابندی لگائے جانے کے بعد ملک بھر میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ کا بھی چرچا ہے۔ ادھر اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی کے سلسلے میں اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے تمام اپوزیشن رہنماؤں کو باقاعدہ دعوت نامے بھی ارسال کر دیئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اے پی سی میں اپوزیشن اراکین کے اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 801503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب