QR CodeQR Code

کوہلو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

25 Jun 2019 23:48

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے اسلحے میں 2 عدد اینٹی ٹینک مائنز، 3 اینٹی ویکل مائنز، 1 اے پی ایم، 31 ہینڈ گرینیڈ، ایس ایم جی راونڈز اور دیگر اسلحہ شامل ہے، جنہیں دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے ماوند کے علاقے لعل ونگ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق لیویز نے حساس ادارے کی اطلاع پر ماوند کے علاقے لعل ونگ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے اسلحے میں 2 عدد اینٹی ٹینک مائنز، 3 اینٹی ویکل مائنز، 1 اے پی ایم، 31 ہینڈ گرینیڈ، ایس ایم جی راونڈز اور دیگر اسلحہ شامل ہے، جنہیں دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 801506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801506/کوہلو-میں-تخریب-کاری-کا-منصوبہ-ناکام-بھاری-تعداد-اسلحہ-گولہ-بارود-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org