QR CodeQR Code

افغان امن مذاکرات کے ساتویں مرحلے سے قبل طالبان کی میڈیا کو دھمکی

26 Jun 2019 00:07

افغان طالبان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ جو ادارے ایسی نشریات جاری رکھیں گے، جو مغرب کی حمایت یافتہ افغان حکومت کی مدد کر رہے ہیں انہیں حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دفتر کی جانب سے طالبان کی دھمکی کی مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا اور افغانستان نے طالبان کی جانب سے افغان میڈیا کو 'طالبان مخالف بیانات' نشر کرنے پر حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی کی مذمت کی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے ' رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے ان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ملٹری کمیشن نے خبردار کیا تھا کہ ریڈیو اسٹیشنز، ٹی وی چینلز اور دیگر میڈیا آرگنائزیشن کے پاس طالبان مخالف اشتہارات کی نشریات بند کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ جو ادارے ایسی نشریات جاری رکھیں گے، جو مغرب کی حمایت یافتہ افغان حکومت کی مدد کر رہے ہیں انہیں حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دفتر کی جانب سے طالبان کی دھمکی کی مذمت کی جنہوں نے ماضی میں بھی میڈیا کے رپوررٹرز اور ملازمین کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آزادی اظہار اور میڈیا اداروں پر حملے انسانی اور اسلامی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی حل ڈھونڈنے کے مقصد کے تحت امریکی حکام اور طالبان رہنما ساتویں مرحلے کی تیاری کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 801508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801508/افغان-امن-مذاکرات-کے-ساتویں-مرحلے-سے-قبل-طالبان-کی-میڈیا-کو-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org