0
Wednesday 26 Jun 2019 00:45

حکومت عام انتخابات میں ہونے والی غلطی کو ضمنی الیکشن میں نہ دہرائے، بلاول بھٹو زرداری

حکومت عام انتخابات میں ہونے والی غلطی کو ضمنی الیکشن میں نہ دہرائے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی حکومت کے تمام اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے باہر بابر اعوان کی بریت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لو یا پھر جیل جاؤ۔ بلاول بھٹو نےالیکشن کمیشن سے فوج کو پولنگ بوتھ میں تعینات نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج اہم  ادارہ ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے تو اب فوج کو اندر بٹھانے کی کیا ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ہونے والی غلطی کوضمنی الیکشن میں نہ دہرائیں۔ بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ملک کے دو صوبوں، سندھ اور بلوچستان کو فنڈز درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے انتخابات میں حکومت دھاندلی کر رہی ہے، فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر لگانے سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل قومی المیہ ہے، اس پر وفاق سے مدد کی ضرورت ہے، سندھ میں کسانوں کا ہونے والا نقصان پورے پاکستان کا نقصان ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 801517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب