QR CodeQR Code

چین کا امریکہ اور ایران کو کشیدگی پر تحمل کا مشورہ

26 Jun 2019 08:38

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دباؤ بڑھانا مسئلے کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہو گا۔ حقائق سے ظاہر ہے ان اقدامات کا منفی اثر ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے ایران اور امریکا کو کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دباؤ بڑھانا مسئلے کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہو گا۔ حقائق سے ظاہر ہے ان اقدامات کا منفی اثر ہوا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق علاقائی کشیدگی بڑھی ہے، امید ہے فریقین کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 801542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801542/چین-کا-امریکہ-اور-ایران-کو-کشیدگی-پر-تحمل-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org