QR CodeQR Code

بہاولنگر سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

26 Jun 2019 08:43

ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ دہشت گرد کا تعلق راولاکوٹ ضلع پونچھ آزادکشمیر سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بہاولنگر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے ہارون آباد روڈ پر واقع بستی خلیل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد عمر خورشید کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گرد کا تعلق راولاکوٹ ضلع پونچھ  آزادکشمیر سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 801545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801545/بہاولنگر-سے-کالعدم-تنظیم-کا-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org