QR CodeQR Code

سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای پر پابندی، پاکستانیوں کی امریکہ پر کڑی تنقید

26 Jun 2019 10:57

ٹویٹر اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا کی دیگر سائٹس پر سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پر امریکی پابندیوں کو کڑی تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹویٹر صارفین نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام " بلی کو چھیچھڑوں کے خواب" کے مصداق ہے۔ پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ڈونلڈ ٹرمپ کو سوائے تذلیل کے کچھ نہیں ملے گا۔ ٹویٹر پر ہی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ٹرمپ ایک طرف معافیاں مانگ رہا ہے، مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے اور دوسری جانب پابندیوں سے ڈراتا ہے، ان پابندیوں سے ایران کا کچھ نہیں بگڑنے والا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ کیخلاف امریکی پابندیوں کے اعلان پر پاکستان میں امریکہ کی سبکی، نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس امریکی اقدام پر طنز کر رہی ہے۔ ٹویٹر اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا کی دیگر سائٹس پر سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پر امریکی پابندیوں کو کڑی تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹویٹر صارفین نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام "بلی کو چھیچھڑوں کے خواب" کے مصداق ہے۔ پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ڈونلڈ ٹرمپ کو سوائے تذلیل کے کچھ نہیں ملے گا۔ ٹویٹر پر ہی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ٹرمپ ایک طرف معافیاں مانگ رہا ہے، مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے اور دوسری جانب پابندیوں سے ڈراتا ہے، ان پابندیوں سے ایران کا کچھ نہیں بگڑنے والا۔ ایک اور پاکستانی صارف نے لکھا کہ یہ پابندیاں ایران کو مزید مضبوط بناتی ہیں، امریکہ کچھ اور بھی کرنا چاہتا ہے تو کر لے۔

ایک پاکستانی صارف  نے لکھا کہ شیطان بزرگ کی پابندیوں سے سید علی خامنہ ای کا بال بھی بیگا نہیں ہو سکتا۔ واٹس ایپ پر ایک پیغام گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے "کہاں عاشق خدا (خامنہ ای) اور کہاں شیطان کا پیرو( ٹرمپ)، کہاں حریت پسند اور کہاں حریت دشمن، کہاں شریف اور باضمیر انسان، کہاں پست ترین اور گھٹیا مخلوق ٹرمپ۔ اسی صارف نے لکھا ہے کہ ٹرمپ اور اس کے حواری عبرتناک شکست کیلئے تیار رہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ امریکی پابندیاں ڈونلڈ ٹرمپ کی بے بسی کی دلیل ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ "ایران کو تباہ و برباد کر دینے کی دھمکیاں دینے والے اب پاوں پکڑ رہے ہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ غیر مشروط مذاکرات کیلئے آمادہ ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ "ویل ڈن رہبر معطم، آپ نے شیطان کی ناک رکڑوا دی۔


خبر کا کوڈ: 801587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801587/سپریم-لیڈر-سید-علی-خامنہ-پر-پابندی-پاکستانیوں-کی-امریکہ-کڑی-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org