0
Wednesday 26 Jun 2019 16:42

مسلسل گورنر راج جمہوری نظام کیلئے سمِ قاتل ہے، علی محمد ساگر

مسلسل گورنر راج جمہوری نظام کیلئے سمِ قاتل ہے، علی محمد ساگر
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ مخدوش حالات نئی دہلی کی طرف سے کشمیر کی زمینی صورتحال کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کشمیریوں کے احساسات اور جذبات کے خلاف فیصلے نہ لئے ہوتے تو آج ہمیں ایسے حالات کا سامنا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر، کریک ڈاؤن، ہلاکتیں، چھاپہ مار کارروائیاں، توڑ پھوڑ، گرفتاریاں، پی ایس اے کا اطلاق اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ گذشتہ 4 برسوں سے مسلسل جاری ہے۔

علی محمد ساگر نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کیا جائے اور ساتھ ہی پاکستان کو بھی اعتماد میں لیا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ ساتھ خطے میں مکمل اور دیرپا امن و امان کی فضاء قائم ہوسکے۔ علی محمد ساگر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ رابطہ مہم جاری رکھتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ وقت ضائع کے بغیر افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے متعلقین کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کیا جائے کیونکہ اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس روز اول سے ہی مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی وکالت کرتی آئی ہے اور ہمیشہ بھارت و پاک کے درمیان اچھے تعلقات کی متمنی رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 801595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش