QR CodeQR Code

جذبہ شفقت اور احساس اخوت، یتیم فاونڈیشن کے بچوں کیساتھ کئی شخصیات کی ملاقات

26 Jun 2019 11:58

گزشتہ ہفتہ سے کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حساس بہی خواہوں اور رضاکاروں نے بیت الہلال میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔


اسلام ٹائمز۔ جذبہ شفقت اور احساس اخوت کو ابھارنے کے لئے جموں و کشمیر یتیم فاونڈیشن کی جانب سے فاونڈیشن کے مرکزی دفتر بیت الہلال جواہر نگر سرینگر میں مقیم بچوں کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے ملاقات کی۔ اس پروگرام کے تحت گزشتہ ہفتہ سے کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حساس بہی خواہوں اور رضاکاروں نے بیت الہلال میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ ڈاریکٹر فئنانس ایگریکلچر یونیورسٹی شالیمار بشیر احمد حاجی نے بچوں کے ساتھ ایک گھنٹہ گزارا۔ انہوں نے بچوں پر ذور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں علم کے حصول پر صرف کریں۔ انہوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ روزانہ کم از کم سات گھنٹے کتابوں کے سات گزاریں۔

ترال کے دو سینئر رضاکاران جو کہ محکمہ تعلیم میں ٹیچر ہیں نے بھی بیت الہلال آکر بچوں سے ان کی تعلیم کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ سنیچر کو بیت الہلال ایجوکیشن کمیٹی کے اعزازی ممبر نثارالحق ندوی نے بچوں کو درس دیا۔ انہوں نے آنے والے امتحانات میں کامیابی کے لئے بچوں کو سچائی اور دیانتداری کے ساتھ محنت کرنے کی تلقین کی۔ اتوار کو جاوید جواد نے یہاں مقیم بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ اس دوران بچوں نے اردو اور کشمیری زبان کے اپنے پسندیدہ شعر سنائے جس سے مہمانان گرامی محضوظ ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 801600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801600/جذبہ-شفقت-اور-احساس-اخوت-یتیم-فاونڈیشن-کے-بچوں-کیساتھ-کئی-شخصیات-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org