0
Wednesday 26 Jun 2019 11:29

بھارتی آئین خطرے میں ہے، حزب اختلاف

بھارتی آئین خطرے میں ہے، حزب اختلاف
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعت نے نریندر مودی کی حکومت پر پُرتشدد قوم پرستی پھیلا کر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مہوا موئترا نے کہا کہ آج بھارتی آئین خطرے میں ہے۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر مباحثے کے دوران پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس کی مہوآ موئترا نے کہا کہ آج آئین خطرے میں ہے اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بھاجپا حکومت پر پُرتشدد قوم پرستی اور ہجوم پر مشتمل نیشنلزم پھیلانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ملک کو ایک رکھنے کی بجائے تقسیم کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ 50 سال سے ملک میں رہ رہے ہیں ان سے ہندوستانی ہونے کی سرٹیفکیٹ کے طور پر کاغذ کا ایک ٹکڑا مانگا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کے مقابلے میں 2019ء میں نفرت سے متاثر ہوکر جرائم کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات جھوٹ اور ’’فیک نیوز‘‘ کے دم پر لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فرضی دشمن کا ڈر دکھا کر قومی سلامتی کو بڑا مسئلہ بنایا جا رہا ہے اور فوج کے کارناموں کو ایک شخص اپنے نام کرنا چاہتا ہے۔ موئترا نے الزام عائد کیا کہ حزب اقتدار کے افراد کو یہ بھی برداشت نہیں ہوتا کہ کوئی ان سے سوال پوچھے۔
خبر کا کوڈ : 801602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش