0
Wednesday 26 Jun 2019 12:01

سکولوں میں گنجائش نہ ہونے سے سکردو میں 15 ہزار بچے داخلے سے محروم رہ گئے، اسمبلی میں انکشاف

سکولوں میں گنجائش نہ ہونے سے سکردو میں 15 ہزار بچے داخلے سے محروم رہ گئے، اسمبلی میں انکشاف
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے قانون ساز اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ سکولوں میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے سکردو میں پندرہ ہزار بچے داخلے سے محروم رہ گئے ہیں۔ انہوں نے بجٹ پر بحث کے دوران کہا کہ سکردو اور گانچھے میں تعلیمی ادارے بہت کم ہیں جس کی وجہ سے رواں برس 15000 بچوں کو سکولوں میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے داخلہ نہ مل سکا اور یہ بچے تعلیم سے محروم رہ گئے ہیں، اس لئے وزیراعلٰی سکردو میں مزید تعلیمی اداروں کے قیام کی جانب توجہ دیں۔ وزیر پلاننگ اقبال حسن نے کہا کہ سکردو ریجن میں بیس ہزار بچوں کو سکولوں میں داخلہ نہ مل سکا اور یہ ایک المیہ ہے، ہمیں اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی نے چار سال قبل میرے حلقے میں ایک انٹر کالج کا اعلان کیا تھا مگر چارسال گزرنے کے باوجود اس اعلان پر عمل نہ ہو سکا، میں وزیراعلٰی سے اپیل کرتا ہوں کہ اعلان پر عملدرآمد کرائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 801617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش